امریکی فوج نے خطے میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کی ہے،ایرانی عہدیدار

پیر 27 مارچ 2017 11:08

امریکی فوج نے خطے میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کی ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علائو الدین بروجردی نے کہا ہے کہ پارلیمان میں امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں دو ہنگامی بل پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے اپنی گفتگو میں علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں پائے جانے والے بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے علاقے میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی فوج ہی علاقے میں امریکی خفیہ اداروں کا آپریشن چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم کے خلاف امریکا کے ظالمانہ طریقوں کے پیش نظر ایرانی اراکین پارلیمنٹ سے ہم آہنگی کے ساتھ امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں بل تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :