آصف علی زرداری کے بیان پر وسیم بادامی زور زور سے ہنسنے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 10:49

آصف علی زرداری کے بیان پر وسیم بادامی زور زور سے ہنسنے لگے
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) :سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک تقریب سے خطاب میں پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت محض کمیشن حاصل کرنے کے لیے سڑکیں اور پُل بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس الیکشن میں ہم ان سے پنجاب لے لیں گے ۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ الیکشن میں ان سے پورا پنجاب لے لیں گے اور پھر انہیں پنجاب بنا کر دکھائیں گے کہ ایسے بنتا ہے۔

جس پر وسیم بادامی زور زور سے ہنسنے لگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وسیم بادامی نے کہا کہ مجھے آصف علی زرداری کی اس بات پر ہنسی آتی ہے۔ کیونکہ گذشتہ آٹھ برس سے سندھ میں ان کی حکومت ہے۔ سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے تھے لیکن سندھ کی حالت دیکھ کر کہیں سے بھی ایسا نہیں لگتا کہ اسے بنایا گیا ہے۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ آصف زرداری کے کہنے کا مطلب تھا کہ ہم پنجاب کی عوام کو بھی اقتدار میں آنے کے بعد ایسے ہی بنائیں گے جس طرح ہم نے سندھ کی عوام کو بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :