ریکوڈیک معدنی ذخائر کی جدید بنیادوں پر کان کنی سے 60 سال کے دوران 60 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی جاسکتی ہے،اقتصادی تجزیہ کار

پیر 27 مارچ 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ریکوڈیک میں سونے اور تانبے کے دنیا کا پانچواں بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈیک کے معدنیات کے ذخائر 5.9 ارب ٹن کے قریب ہیں جن میں تانبے کی شرح0.41 فیصد جبکہ 0.22 گرام فی ٹن سونا پایا جاتا ہے۔ دیگر قیمتی معدنیات اس کے علاوہ ہیں۔

(جاری ہے)

اقتصادی تجزیہ کارذیشان حیدر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریکوڈیک کے ذخائر کی جدید بنیادوں پر کان کنی سے 60 سال کے دوران کم از کم 60 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈیک کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن سے بھرپور استفادہ کیلئے کان کنی کے شعبہ کی جدید خطوط پر ترقی ضروری ہے تاکہ قدرت کے انمول تحفے معدنیات کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق کان کنی کے شعبہ کی افرادی قوت کی تربیت ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ویلیو ایڈیشن کے شعبہ کی ترقی سے معدنیات کے شعبہ سے خاطر خواہ استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :