دبئی:متعدد بین الاقوامی برانڈز پر 80فیصد تک ڈسکاﺅنٹ شروع

پیر 27 مارچ 2017 08:08

دبئی:متعدد بین الاقوامی برانڈز پر 80فیصد تک ڈسکاﺅنٹ شروع
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):دبئی ریٹیل فیسٹول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ پر کلیئرنس سیل جاری ہے ۔فیسٹول میں حصہ لینے والے 100برانڈز پر 80فیصد تک ڈسکاﺅنٹ فراہم کی جارہی ہے ۔یہ ڈسکاﺅنٹ فیسٹول مارچ کے آخری روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں جاری رہنے والاسلسلہ یکم اپریل تک جاری رہے گا۔اس ایونٹ میں مختلف بین الاقوامی برانڈز جیسے بلینیئر،،بریونی ،کارپیسا،چارلس اینڈ کیتھ،پارکنز ،فٹ لاکر،فوسل ،اور بہت سے برانڈز شامل ہیں۔سیل کے لیے دوپہر بارہ بجے سے لیکر گیارہ بجے تک کسی بھی وقت ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں خریداری کی جاسکتی ہے ۔