شارجہ:رہائشی عما رت کی گیارہویں منزل سے تین سالہ سعودی بچی گر کر جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 08:08

شارجہ:رہائشی عما رت کی گیارہویں منزل سے تین سالہ سعودی بچی گر کر جاں ..
شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):شارجہ میں اونچی عمارتوں سے بچوں کے گرنے کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ۔گزشتہ ایک سال میں عمارتوں کی مختلف منزلوں سے بچوں کے گرنے کے متعدد واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ایک ہندوستانی لڑکی کی جانب سے خودکشی کے بعد گزشتہ روز تین سالہ سعودی بچی کے گیارہویں منزل سے گر کر جاںبحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی بچی اپنے اپارٹمنٹ کی گیارہویں منزل سے کھڑکی کھلی ہونے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوئی ۔ حادثے کی اطلا ع ملنے کے بعد سول ڈیفنس حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بچی کے گر کر جاںبحق ہونے کے واقعہ کو لاپراہی قرار دیاہے ۔ میونسیپلیٹی حکا م کا کہناہے کہ شہریوں کو متعدد بار تنبیع کرنے کے باوجود رہائشی اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں کو کھلا رکھنے کی عادت نہیں بدل رہی ۔اس کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔