تبوک:سعودی خواتین جیل افسران اپنی ملازمت سے خوش

پیر 27 مارچ 2017 08:08

تبوک:سعودی خواتین جیل افسران اپنی ملازمت سے خوش
تبوک:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):سعودی خواتین نے آہستہ آہستہ اپنا لوہا ہر شعبے میں منوانا شروع کر دیاہے ۔ تبوک کی جیل کی تین اعلی ٰ سرکاری پولیس اہلکار خواتین نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیاہے کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں ۔ سٹاف سارجنٹ خدیجہ العتاوی کا کہناہے کہ انہوںنے سولہ سال سعودی فوج میں گزارے ۔اس کے بعد انہوںنے محکمہ جیل خانہ جات میں خواتین وارڈن کی حیثیت سے ملازمت شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو جیل کی اونچی دیواروں کے اندر رہ کر خدمات انجام دینا ایک نئی بات ہے ۔ بہت سارے تو اس شعبے میں اس وجہ سے نہیں آتے ہیں ۔ مگر اب زمانہ بدل رہاہے ۔ اب خواتین اس شعبے سمیت تمام شعبوں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔اسی طرح ان کے ساتھ ملازمت کرنے والی فاطمہ مرضوک اور فاطمہ الربی کا کہناہے کہ شروع میں انہیں لگا تھا کہ کیسے اپنی ملازمت کو لیکر چلیں گی مگر چند دنوں میں ہی انہیں ملازمت کے لیے یہ ماحول بہتر محسوس ہونے لگا اب اپنی تمام تر توجہ اسی ملازمت پر ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ دوسری خواتین کو بھی اس شعبے میں آنا چاہیئے ۔

تبوک:سعودی خواتین جیل افسران اپنی ملازمت سے خوش