ریاض:غیر منافع بخش شعبوں میں 60,000ملازمین بھرتی کیے جائیں گے:وزارت لیبر

پیر 27 مارچ 2017 07:53

ریاض:غیر منافع بخش شعبوں میں 60,000ملازمین بھرتی کیے جائیں گے:وزارت لیبر
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):سعودی وزارت لیبر برائے سماجی ترقی کے ترجمان کا کہناہے کہ 2020تک غیر منافع بخش شعبوں میں 60,000سعودی شہریوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔وزارت لیبر کے نائب وزیر سلیم الدانی کا کہناہے کہ ہم مختلف شعبوں میں سعودی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع پید ا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان شعبوں میں غیر منافع بخش اداروں کو فوقیت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹرانسفر میشن پروگرام کے تحت 2020تک دوسرے شعبوں کے ساتھ غیر منافع بخش شعبوںمیں بھی ملازمت کے مواقع ملنے کی توقع ہے ۔اسکے علاوہ دوسرے شعبوں میں 50فیصد سعودی شہریوں کو تربیت کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔ہم نے شہریوں میں ان شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے ۔وزارت لیبر کے ترجمان کا مزید کہناتھا کہ لیبر قوانین کو لاگو کرنے کے لیے کو ششیں جاری ہیں۔