دبئی:ملازمت کے حصول کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ رہا ہے :سروے

پیر 27 مارچ 2017 07:53

دبئی:ملازمت کے حصول کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ رہا ہے :سروے
دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017): ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امارات میں سوشل میڈیاکے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں کی شرح بڑھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارا ت میں حال ہی میں سوشل میڈیا نیٹورک کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کی ایک سروے کیا گےا تھا، جس میںمختلف افراد جنہوں نے حال ہی میں ملازمت حاصل کی تھی سے پو چھا گےا تھا کہ انہیں اس ملازمت کے بارے میں کہاں سے پتہ چلا تھا، سروے کے نتائج کے مطابق تقریباََ75 فیصد سے زائد افراد نے مشہور سائٹس bayt.comاورlikkedlinکا استعمال کرتے ہوئے ملازمت حاصل کیں تھیں۔

متعدد شہریوں نے ملازمت کے لیئے انیٹرنیٹ پر انٹرویولینے والے پینل کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔ جبکہ متعدد افراد نے انٹرویو کے لئے کمپنی کی ویب سائٹ دیکھنے میں دلچسپی لی۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ اس سروے سے ایک بات تو کھل کر واضع ہوئی ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیئے سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔80فیصد سے زائد افراد نے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لے کر ملازمت حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیوں کے لیئے اس سروے کے نتائج بڑے اہم ہیں ۔کیوں کہ مستقبل میں وہ کمپنیاں جو اکثر سوشل میڈیا کی آفادیت کو نظر انداز کرتی ہیں ، ا ب وہ بھی ملازمین کے انتخاب کے لیئے سوشل میڈیا کا سہارا ضرور لیں گی۔