دبئی: گاڑی میں بیٹھے مسافر کے سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے پر 400درہم جرمانہ

پیر 27 مارچ 2017 07:53

دبئی: گاڑی میں بیٹھے مسافر کے سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے پر 400درہم جرمانہ
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):دبئی ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ پیچھے بیٹھے مسافروں کو بھی سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ دبئی ٹریفک پولیس چیف میجر جنرل محمد سیف الضافِن کا کہناہے کہ اگر ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ لگائی ہو او رپیچھے بیٹھے مسافروں نے اس کا استعما ل نہ کیاہو گا تو اس کا جرمانہ بھی ڈرائیور کو ہی بھرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اس خلاف ورزی پر چارسو درہم رکھا گیاہے ۔ ٹریفک حکام کا کہناہے کہ اکثر دیکھا گیاہے کہ ڈرائیور وں نے تو سیٹ بیلٹ باندھی ہوتی ہے لیکن پیچھے بیٹھے مسافروں نے نہیں او رجب کو ئی حادثہ ہوتاہے تو وہ مسافر ڈرائیور سے زیادہ زخمی ہوجاتے ہیں۔اسکے علاوہ دس سال سے کم اور جس کا قد 145سینٹی میٹر سے کم ہو گا وہ کسی بھی صورت ڈرائیور کی ساتھ والی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا۔خلاف ورزی پر 400درہم جرمانہ بھگتنا پڑ ے گا۔