دبئی: گاڑیوں میں تیز ہیڈلائیٹس کا استعمال کرنے والوں کو 200درہم جرمانہ کیا جائے گا : ٹریفک پولیس

پیر 27 مارچ 2017 07:41

دبئی: گاڑیوں میں تیز ہیڈلائیٹس کا استعمال کرنے والوں کو 200درہم جرمانہ ..
دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین،27مارچ 2017ئ): دبئی ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ گاڑیوں میں کمپنی کی طرف سے نصب کی گئی ہیڈلائٹس کا استعمال تو درست ہے ، لیکن ان کو اتار کر مارکیٹ سے غیر میعاری اور تیز ” ترش“ ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا درست نہیں اور اگر کوئی شہری ان کو استعمال کرنے کا مرتکب پاےا گےا تو اس کو کم سے کم 200درہم جرمانہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان غیر میعاری ہیڈ لائٹس کے استعمال سے سامنے والے ڈرائیور کو دیکھنے میں مشکل آتی ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔