دبئی میٹرو کے اوقات ِ کار میں عارضی طور پر ایک گھنٹے کا اضافہ

پیر 27 مارچ 2017 07:41

دبئی میٹرو کے اوقات ِ کار میں عارضی طور پر ایک گھنٹے کا اضافہ
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے دبئی میٹرو کے اوقات ِ کار میں عارضی طور پر29مارچ اور یکم اپریل کے لیے اوقات ِ کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے نےGITEXShopper کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے 29مارچ شام پانچ بجے سے لیکر اگلی صبح پانچ بجے تک جبکہ گرین میٹرو کے لیے ساڑھے پانچ بجے سے لیکر دن ایک بجے تک سہولت فراہم کی ہے ۔ یہ نمائش چار دن تک جاری رہنے کے بعد یکم اپریل بروز ہفتہ ختم ہو جائے گی۔