دبئی:سپر وائزر کی بھتیجی کو قتل کرنے والےغیر ملکی ملازم کو پندرہ سال قید کی سزا

پیر 27 مارچ 2017 07:31

دبئی:سپر وائزر کی بھتیجی کو قتل کرنے والےغیر ملکی ملازم کو پندرہ سال ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ): دبئی انویسٹمنٹ پارک جبل علی میںاپنی سپروائزر کو رقم کے تنازع کے حل کے لیے جانے والے فلپائینی شہر ی نے خاتون سپر وائز ر کے نا ہونے پر اس کی اکلوتی بھتیجی کو نشے کی حالت میں قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کے سپروائزر رقم کے لین دین پر جھگڑا تھا ۔جس کو حل کرنے کے لیے وہ اس کے فلیٹ پر گیا ۔تاہم اس وقت اس کی خاتون سپر وائزر موجود نہیں تھی ۔

بلکہ اس کی بھتیجی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہناہے کہ ملزم اس وقت نشے کی حالت میں تھا اور فلیٹ سے اس کے چیخنے کی آواز آرہی ہے ۔ ملزم نے غصے میں آکر سپروائزر کی بھتیجی کو گردن میں آہنی آلے سے مارا جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔فرانزک روپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد ملزم کی شاخت کر لی گئی ۔ملزم نے پولیس تحقیقا ت دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم عدالت میں ملزم کا کہناتھا کہ اس نے جان بوجھ کر قتل نہیں کیا بلکہ یہ سب نشے کی حالت میں ہو ا۔ عدالت نے تمام گواہوںاور ثبوتوں کی بنا پر ملزم کو پندرہ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔