دبئی:شہری نئے ٹریفک قوانین سے آگاہ رہیں :ٹریفک پولیس حکام

پیر 27 مارچ 2017 07:31

دبئی:شہری نئے ٹریفک قوانین سے آگاہ رہیں :ٹریفک پولیس حکام
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ نئے بنائے گئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بچیں ۔ حکام کا کہناہے کہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ نئے قوانین سے آگاہی رکھیں ۔کیونکہ نئے قوانین کے اطلاق کے بعد متعد د ٹریفک خلاف ورزیوں پر کمیونٹی سروسز کرنا پڑیں گی ۔

(جاری ہے)

حکام کا مزید کہناتھا کہ نئے قوانین وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کو چار سال کی مسلسل تحقیق کے بعد لاگو کیا گیاہے ۔نئے قوانین کا مقصد دبئی میں ٹریفک حادثات کی شرح تین اموات فی 100,000کرنی ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 4000درہم جرمانے کے علاوہ 90کے لیے گاڑی ضبط کروانا پڑ سکتی ہے ۔اس کے علاوہ کمیونٹی سروس کی سزا بھی دی جاسکتی ہے ۔