جدہ:چار اردنی شہری ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوئے : ہلال ِاحمر

پیر 27 مارچ 2017 07:31

جدہ:چار اردنی شہری ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوئے : ہلال ِاحمر
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27مارچ 2017 ):سعودی ہلالِ احمر کے ترجمان کا کہناہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 4سے زائد زخمی ہوئے ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ہسپتال منتقل کیے گئے متعدد مسافر وں کو ہسپتال سے فارغ کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرہ کے لیے آئے ہوئے متعدد زائرین عمرہ مکمل کر کے واپس جدہ آرہے تھے کہ ہائی وے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے ۔

سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ جاں بحق ہو نے والے افراد حادثے کے دوران بس کے نیچے آگئے تھے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراََ بعد محکمہ صحت ، سول ڈیفنس اور ہلالِ احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ ہسپتال میں داخل تمام زخمی کی حالت اب خطر ے سے باہر ہے ۔