رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کا اٹک، اسلام آباد، سیالکوٹ، اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مشترکہ سرچ آپریشن ،آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،آئی ایس پی آر

پیر 27 مارچ 2017 00:30

رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کا اٹک، اسلام آباد، سیالکوٹ، اور پنجاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے اٹک، اسلام آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دو روز کے دوران کئے گئے ان خفیہ آپریشنز کے دوران گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ، بارود اور غیر قانونی ڈرگس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔