سندھ میں گزشتہ 8برسوں کے دوران عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، صرف کرپشن کا بازار گرم رہا ،وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی

پیر 27 مارچ 2017 00:10

فیصل آباد۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں لوٹ کھسوٹ کی گئی اور شرجیل میمن نے کرپشن کی ، ان لوگوں نے گزشتہ 8برسوں کے دوران سندھ میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا، تاہم کرپشن کا بازار گرم رہا ، پی پی وزراء کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا،پرویز الٰہی خود کمیشن لیتے تھے اور وہ دو بنکوں کے ڈاکو ہیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا ظہار وزیر مملکت نے بوہڑاں والی گراونڈ میں فقیر حسین میموریل ٹورنا منٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کرپشن کا سب کو علم ہے،انہوں نے کہا کہ پی پی وزراء کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، شرجیل میمن کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے اور اس نے لانچوں کے ذریعے بیرون ملک پیسے بھیجے ،اس کی ضمانت منسوخ ہوگی اور یہ جیل جائے گا اور بتائے گا کہ کس کے لیے پیسے باہر منتقل کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر نے ایان علی کا کیس لڑا، انہیں شرم آنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں شرداری ٹولے کو مکمل ڈرائی کلین کریں گے، انہوں کہا کہ نے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی خود کمیشن لیتے تھے اور وہ دو بنکوںپنجاب اور مہران بنک کے ڈاکو ہیں ،وہ گجرات میں ایک بھی پل نہیں بنا سکے ، انہوں نے کہا کہ عمران خاں بال ٹمپرننگ اور میچ فکسنگ کے ماسڑ مائینڈ ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے پہلے بھی عزت دی اور اب بھی وہ سرخرو ہونگے اور پانامہ کیس میں حق و سچ کی فتح ہوگی۔

متعلقہ عنوان :