عبادت گاہوں، پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں اور سکولوں کو جاری کردہ اسلحہ لائسنسوں کی کمپوٹرائزیشن کا آغاز

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

لا لہ موسیٰ ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے مختلف اداروں، عبادت گاہوں، پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں، سکولوں کو جاری کردہ اسلحہ لائسنسوں کی کمپوٹرائزیشن کا آغاز کر دیا ہے، 16مئی تک اپنے لائسنسوں کو کمپوٹرائزڈ نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوںنے بتایا کہ صوبے بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی متعدد کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں، امام بارگاہوں، مساجد، چرچوں کی سکیورٹی اور سکیورٹی کمپنیوں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں ،حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اور صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارہ جات، عبادت گاہوں، سکیورٹی کمپنیوںاور سکولوں کو جاری ان اسلحہ لائسنسوں کو کمپوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آخری تاریخ16مئی مقرر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اسلحہ لائسنس حاصل کرنیوالے ان اداروں کے ذمہ داران ، سربراہان،منتظمین اورپرنسپلز کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنے اداروں کیلئے جاری اسلحہ لائسنسوں کو کمپوٹرائز ڈ کرانے کیلئے درخواست دیں ،16مئی تک کمپوٹرائزیشن نہ کرانے والوں سے کوقانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :