قتل کیس میں ملزم کو عمر قید اور دولاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

جھنگ ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) شورکوٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افتخارالنبی نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو دو لاکھ روپے جرمانہ ،عمر قید کی سزا کا حکم دیاجس میں دو افراد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق شور کورٹ کے رہائشی ممتاز نے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی سمیرا بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی اور دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج افتخارالنبی نے ملزم ممتاز کو جرم ثابت ہونے دو لاکھ روپے جرمانہ اور عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قید کا حکم سنایا ہے، جبکہ دو افراد محمد سرفراز اور عمر دراز کو شک کافائدہ دے کر بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :