آئندہ دو ہفتوں میں ساہیوال میں ورکرز کنونشن منعقد کروایا جائیگا جس میں کارکنان جوش و خروش سے شرکت کریں گے آنے والے انتخابات کے سلسلہ میں فی الحال کسی بھی سیاسی پارٹی کیساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے آئندہ دو ہفتوں میں ساہیوال میں ورکرز کنونشن منعقد کروایا جائیگا جس میں کارکنان جوش و خروش سے شرکت کریں گے آنے والے انتخابات کے سلسلہ میں فی الحال کسی بھی سیاسی پارٹی کیساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا وہ ملتا ن ورکرزکنونش سے واپسی پر ساہیوال بائی پاس پر نجی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پانامہ کا فیصلہ عوام کی خواہش کے مطابق ہی آئے گا ریسکیو 1122 میں موٹرسائیکل ایمبولینس عوام کے ساتھ محض ایک ڈرامہ ہے کیا مریض کو موٹر سائیکل پرلٹا کر علاج کیا جائیگا اور ہسپتال پہنچایا جائیگا ان کے ہمراہ چیف صوبائی آرگنائزر پنجاب سابق وزیرقانون پنجاب راجہ محمد بشارت ، صدر یوتھ ونگ پنجاب ذوالفقار پپن ،قائم مقام ضلعی صدر ملک حق نواز سگھلہ ، خالد شمشاد گجر ایڈووکیٹ ،چوہدری ندیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔