ساہیوال، بس مسافر رکشہ سے ٹکڑا گئی ،2 مسافر ہلاک ،10 زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جی ٹی روڑ یوسف والا کے قریب بس مسافر رکشہ سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجہ میں دو مسافر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ایک خاندان کے افراد جن میں خواتین مرد بچے شامل تھے کہ وہ ایک موٹرسائیکل رکشہ میں سوار تھے کہ یو ٹرن کے نزدیک موٹر کاٹتے ہوئے بس رکشہ سے ٹکڑا گئی،زخمی ہونے والوں میں گلزار بی بی،نجمہ ،احمد شہزاد ،صوبیہ،مجید،شریف،اکرام،امین،انس،سلیمہ،شامل ہیں،زخمی ہونے والے افرارکشہ میں سوار تھے اور تمام کی حالت تشوتش ناک ہے جو ابھی تک بے ہوش ہیں اس لئے مرنے والوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیںایک بچی کی لاش ابھی تک ایمرجنسی وارڈ میں پڑی ہوئی ہے ہسپتال میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز ڈسپنروں سٹاف نرسوں کو طلب کر لیا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :