راولپنڈی میں 4 سالہ بچی گردن میں ڈور پھرنے سے جاں بحق، سی پی او نے تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ کو معطل کر دیا

اہل علاقہ اور لواحقین کا اندوہناک واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار ، پابندی کے باوجود ڈور کی خرید و فروخت کے ذمہ داروں کو سخت سزا کا مطالبہ

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) راولپنڈی میں پتنگ کی قاتل ڈور نے چار سالہ بچی کی زندگی کی ڈور کاٹ دی، ننھی کلی گردن کٹنے سے موت کی آغوش میں چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو راولپنڈی میں چار سالہ بچی گردن کٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔ چکری روڈ پر واقع پولیس چوکی کے قریب 4 سالہ ام حبیبہ والد کے ساتھ موٹر سایئکل پر سوار تھی کہ کٹی پتنگ کی ڈور سے گردن کٹ گئی۔

(جاری ہے)

بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔اہل علاقہ اور لواحقین نے اندوہناک واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور پابندی کے باوجود ڈور کی خرید و فروخت کے ذمہ داروں کو سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ سی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ کو معطل کر دیا۔ بچی کا والد میٹرو بس سروس میں ملازم ہے۔ رواں سال پتنگ کی ڈور پھرنے سے اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :