پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی پی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت بہت سی بین الاقوامی تنظیموں کو دستاویزی ثبوت مہیا کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کشمیریوں کو بھارتی افواج نے جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا ہے۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بھی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث رہا اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا ایک وفد جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا۔