کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباء کا بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کامطالعاتی دورہ

اتوار 26 مارچ 2017 22:50

ملتان ۔26مارچ(اے پی پیقائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے آج کے مہمان کیڈٹ پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ہمارے کل کے محافظ ہیں یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج مستونگ بلوچستان کے کیڈٹس کے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مطالعاتی دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ملتان کی تاریخ کے حوالے سے کہا ملتان دنیا کے ان چند گنے چنے شہروں میں سے ہے جو مسلسل پانچ ہزار سال سے آباد ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں کی گرمی معروف ہے مگر اسی کے سبب اس خطے کا سب سے میٹھا پھل آم پکتا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے یونیورسٹی کے نظام امتحانات اور دیگر شعبہ جات کی ویڈیوز اور سلائیڈز کی مدد سے جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، قائم مقام ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور احمد شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال ڈاکٹر ابرار احمدعابی، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزلودھراں، اسسٹنٹ پروفیسر محمد قاسم رضا، سیکورٹی آفیسر خلیل احمدکھو ر اور انتظامی آفیسران بھی موجود تھے۔