کوسٹر موٹرسائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی، 25افراد زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 22:50

خانیوال ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) زائرین سے بھری کوسٹر موٹرسائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی 25افراد زخمی ریسکیو نے ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔تفصیل کے مطابق زائرین سے بھری کوسٹر رانگو کے قریب ملتان سے خانیوال کی طرف جانے والی کوسٹر ایک موٹرسائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ریسکیو خانیوال فوری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال داخل کروادیاگیا۔

تمام زخمی ملتان سے وہاڑی عرس پر جارہا تھے ۔زخمیوں میں احمد شہزاد، قیصر عباس، محمدجاوید،بلال ،اسلم ، عاشق، خورشید، امیر حمزہ، علی رضا، شکیل ،اجمل ،ندیم ،یونس، عبدالرحمن ،اکرم، عثمان غنی اور دیگر شامل ہیں۔ ان میں سے 6زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال داخل کروادیا تھانہ صدر کبیروالہ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :