پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی ٹریننگ کا شیڈول جاری

اتوار 26 مارچ 2017 22:50

خانیوال ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن خانیوال کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ٹریننگ اپریل 2017کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق درخواست و فیس جمع کروانے کیلئے پانچ اپریل مقرر کی گئی ہے جس میں پیسٹی سائیڈ ڈیلر ز کی ٹریننگ برائے حصول نیو اور تجدید لائسنس ہو گا ۔

(جاری ہے)

درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ نقول برائے نیو لائسنس میٹرک سند دو عدد‘ شناختی کارڈ کاپی دو عدد ‘تصاویر تین عدد اور اسی طرح برائے تجدید لائسنس سابقہ لائسنس کی کاپی دو عدد ‘شناختی کارڈ کاپی تین عدد ‘فائل کور دو عدد اور میٹرک کی سند سمیت مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن خانیوال میں پانچ اپریل تک پہنچ جانی چائیے اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے دفتر کے نمبر 065-659200092پر رابطہ کیا جاسکتا ہے نیز پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ٹریننگ شیڈول برائے نیو لائسنس چار اپریل تا چوبیس اپریل اور برائے تجدید لائسنس ستائیس اپریل تا انتیس اپریل تک ہوگا ۔