مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک

اتوار 26 مارچ 2017 22:50

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ محمد علی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں رابری،ڈکیتی اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے مقدمات میں ملوث 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کاہنہ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ محمد علی کالونی میں سنگین جرائم میں ملوث 2ڈاکو ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں جس پر ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی نے ریڈنگ پارٹی کو مشتبہ جگہ پر چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کاہنہ پولیس کی ٹیم نے بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے محمد علی کالونی کے ایک گھر پر ریڈ کیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس اہلکاروں نے پوزیشن لے کر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا سلسلہ 15منٹ تک جاری رہا۔ڈاکوؤں کی شناخت عامرشہزاد عرف عامری اور رمضان عرف جانی کے ناموں سے ہوئی۔ملزم عامرشہزاد انچارج انوسٹی گیشن کاہنہ سب انسپکٹر خالد ورک،کانسٹیبل رحمت علی اور ایس ایچ او شادباغ انسپکٹر تجمل بٹ کے قتل میں بھی ملوث تھا۔پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانہ میں جمع کرواکر مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :