ڈاکٹر سلیم غوری پیما پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے

اتوار 26 مارچ 2017 22:50

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)پنجاب کے ممبران نے آئندہ دو سالوں کیلئے ڈاکٹر محمد سلیم غوری کو صوبائی صدر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے پندرھویں دو سالہ کنونشن منعقدہ اسلام آباد کے اختتامی سیشن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر19رکنی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ ڈاکٹرز کو خدمت خلق کے میدان میں نمایاں رہنا چاہئے کیونکہ طب کا شعبہ سراسر خدمت سے عبارت ہے۔ ڈاکٹرز کو اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور علم میں متواتر اضافہ کے لئے کوشاں رہنا چاہئے ۔اس موقع پر معروف سکالرز راشد نسیم، ڈاکٹر خالد رحمن، پروفیسر حبیب الرحمن عاصم، عظمت اللہ قریشی، ڈاکٹر محمد کمال خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :