چوری کی چار وارداتوں میں دو موٹر سائیکلیں ، نقدی اور طلائی زیورات چرالیے گئے

اتوار 26 مارچ 2017 22:50

لالہ موسیٰ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)چوری کی چار مختلف وارداتوں میں دو موٹر سائیکلیں ، نقدی اور طلائی زیورات چرالیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول کے علاقہ مسلم آباد سے نامعلوم چور لیگی راہنماء مہر احتشام طارق اور نذیر حسین کی موٹر سائیکلیں، تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ مقبر ہ پانڈی شاہ سے مرزا ساجد اور حسن علی وغیرہ محمود بٹ کے گھر میں دوران کام 1لاکھ75ہزارروپے کی نقدی جبکہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے گائوں لکھنوال خورد سے عابدہ بی بی زوجہ محمد صادق کے گھر سے خاتون شازیہ مبین طلائی زیورات مالیتی50ہزارروپے چوری کرلے گئی ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔