اسلام آباد میں ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات میں 5 نوجوان جاں بحق ، 4 زخمی ہو گئے

اتوار 26 مارچ 2017 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات میں 5 نوجوان جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس انتظامیہ کی طرف سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق مری روڈ پر شاہدرہ کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے 6 موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو ئے جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ثمر خالد، سعد آفتاب، سعد عباسی شامل ہیں جبکہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں کار کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء تھانہ ترنول کی حدود میں ڈمپر کی ٹکر سے وقاص نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :