احتساب کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی

کرپٹ حکمرانوں کو احتساب کیلئے کٹہرے میں کھڑا کر کے تاریخ رقم کر دی ،سردار روح اللہ خلجی ،ظہور آغا و دیگر کا جلسے سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 22:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)احتساب کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں کرپٹ حکمرانوں کو احتساب کیلئے کٹہرے میں کھڑا کر کے تاریخ رقم کر دی اجتماعی سیاست پر یقین رکتھے ہیں ملک میں نفرت کی سیاست کا خاتمہ کر کے دم لینگے ان خیالات کا پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی سردار روح اللہ خلجی ظہور آغا ہمایوں بارکزئی نور خان ناسر ڈاکٹر جوزف اور دیگر نے ژوب میں میرحسن شیرانی سردار محبوب شیرانی سردار نصیب اللہ کبزئی شیخ نواز مندوخیل نجیب نیازی اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں قائدین کا ژوب پہنچنے پر حافظ رحمت اللہ سرادر عبدالرحیم حریفال گل آدم شیرانی نور محمد حریفال صمد مندوخیل اختر شاہ کاکڑ اور دیگر رہنماو،ْں کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قبائلی عمائدین کی پارتی میں شمولیت خوش اائند ہے جو علاقے میں سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں احتساب چاہتی ہے اسی لئے عوام تحریک انصاف میں بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں پانامہ میں تحریک انصاف کی کاوشوں سے کرپٹ حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے تک لائے گئے انشاء اللہ پانامہ کرپت حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین کا دامن ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہے کوئی تحریک انصاف پر کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکے آج ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے تحریک انصاف نے ہی خیبر پختونخوا میں اپنے ہی سوبائی وزیر کو کرپشن کے الزام لگنے پر فارغ کر دیا انشاء اللہ تحریک انصاف ملک میں سخت احتساب کرائیگی انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ جتنی بھی کوشش کرے آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہی ہو گی اائندہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی شہر شہر گاو،ْں گاو،ْں بڑے بڑے جلسے اور عوام کی جوق در جوق پارتی میں شمولیت اس کی واضع ثبوت ہے پولیس سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے فرائض سرانجام دینے میں ناکام ہے خیبر پختونخوا میں پولیس کو سیاسی اثر سے آزاد کر کے ایک مثال قائم کی انشاء اللہ ملک بھر میں پولیس سمیت تمام ادارے سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرائینگے ۔