حب میں ڈاکخا نہ روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی ،فائربرگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا

اتوار 26 مارچ 2017 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) حب میں ڈاکخا نہ روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی ،فائربرگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب حب کے علاقے ڈاکخانہ روڈ پر واقع شراب خانے کے چھت پر مو جود شراب کی بو تلوں اور پلاسٹک کے ڈبوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فا ئر برگیڈ عملے نے بروقت پہنچ قابو پایا لیا،خوش قسمتی سے واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں