سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہمیں متحدہوکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کامقابلہ اورملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

اتوار 26 مارچ 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،اُمت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرکیاجاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ خلفائے راشدین کے ایّام کو سرکاری سطح پر نہ مناکرحکومت نے قوم کو شدیدمایوس کیا،حکمران ملک وقوم کو بحرانوںسے نکالنے کیلئے خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی سے راہنمائی حاصل کریں، ملک سے نفرتوں کاخاتمہ سیدناصدیق اکبرؓ کی روشن تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی کیاجاسکتاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹائون ،بلدیہ سے آئے ہوئے علماء مشائخ اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور اشاعت کیلئے آپکی گراں قدرخدمات ہماراسرمایہ ٴ افتخارہیں،سیدناصدیق اکبر کی تعلیمات اور دور خلافت مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہے،،ہمیں متحدہوکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کامقابلہ کرناچاہیے اورملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے قربانیاں دیکر دنیا بھر کے دہشتگردوں کو واضع پیغام دے دیا ہم مر تو سکتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لین گے ،ردالفساد آپریشن کی حمایت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :