آصف علی زرداری 52-B کا خاتمہ نہ کرتے تو آج نواز شریف کی حکومت خود صدر ممنون حسین ہی ختم کردیتے، شرجیل انعام میمن
عوام سے سریے کے نام پر اربوں روپے چوری کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، جلسہ عام سے خطاب
اتوار 26 مارچ 2017 22:00
(جاری ہے)
چوہدری نثار سے بڑا منافق اس ملک میں کوئی اور نہیں ہے ۔ پرویز مشرف کے کیس کے دوران آئی جی آئی بنانے کے لئے پیسے دینے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کا اعلان کرنے والے چوہدری نثار عوام کو جواب دیں۔
حلقہ پی ایس 50 کے جیالوں اور ضلع حیدرآباد کے غیور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے آج میرے حلقے میں آمد پر میرا نہ صرف عظیم الشان استقبال کیا ہے بلکہ تاریخی جلسہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے ایک ادنیٰ کارکن کو بھی اکیلا نہیں چھوڑتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حیدرآباد میں اپنے حلقہ پی ایس 50 میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء امداد پتافی، ممتاز جاکھرانی، جام اکرام اللہ دھاریجو، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامڑا، پیر امجد حسین شاہ جیلانی، حاجی بدرالدین احمد، صغیر احمد قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں اپنی رہائشگاہ سے اتوار کی دوپہر روانہ ہوئے تو کراچی میں بھی ان کو شاندار طریقے سے رخصت کیا گیا۔ کراچی سے حیدرآباد میں سپر ہائی وے درجنوں مقامات پر جبکہ حیدرآباد بائی پاس پر ہزاروں کی تعداد میں موجود کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا۔ پورے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ میں موجود جیالوں نے شرجیل انعام میمن پر گل پاشی کی کئی مقامات پر شرجیل انعام میمن اور ان کے صاحبزادے راول میمن نے گاڑی سے اتر کر کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے کہ میں اپنے ملک اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جس طرح جھوٹے مقدمات، پروپگنڈے اور میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے میں اس کا مقابلہ اسی طرح کروں گا، جس طرح میرے قائدین نے کیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میں آج اس ملک کی عوام اور میڈیا سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ بتایا جائے کہ اس ملک کو ایٹمی اور میزائل کی قوت دینے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف ہی کیوں سازشیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے، جس نے نہ صرف اپنے قائدین کی قربانیاں دیں بلکہ ہم نے اس ملک کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے خطاب میں میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، چوہدری نثار اور وفاقی وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی نے ایٹمی اور میزائل کی ٹیکنالوجی اس ملک کو دی لیکن موجودہ حکمرانوں نے صرف سریے اور روڈوں کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے بڑا منافق شخص اس ملک میں کوئی نہیں ہے اور اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس ملک میں اپنا کوئی قانون چلالے گا تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا معاہدہ ہمارے شریک چیئرمین کا دیا ہوا ہے، جس کے بل بوتے پر آج نواز شریف اپنی حکومت کا راگ الاپ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی سے پناہ، عدالتوں یا حکومتوں سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے ہیں ہم عدالتوں میں پانے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے اور انشاء اللہ سرخ رو ہوں گے۔ قبل ازیں دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شرجیل انعام میمن کی بہادری اور ان کی ملک میں واپسی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آج پورے صوبے اور ملک کی عوام ان کے ساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.