صو با ئی حکومت نوجوانوں کو صحت مند اور تخلیقی سر گر میوں کا سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لار ہی ہے نوجوان طبقہ قوم کی اُمیدوں کا مرکز ہے جو آبادی کی64فیصد حصہ پر مشتمل ہے اسلئے انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت نوجوانوں کو صحت مند اور تخلیقی سر گر میوں کا سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے کار لار ہی ہے نوجوان طبقہ قوم کی اُمیدوں کا مرکز ہے جو آبادی کی64فیصد حصہ پر مشتمل ہے اسلئے انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخا ب کے علاقہ سرائے پا ئیں تالاش میں دوروزہ سالانہ جشن بہاراں اور صباون سپورٹس اینڈ لیٹریسی گالہ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا علاقائی تنظیم صباو ن کے زیر اہتمام جاری اس میلے میں ضلع بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے مقامی روایتی کھیلوں سخی ،کبڈی ،کشتی، رسہ کشی، خطاطی ،پینٹنگ ،قرا ت اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور حاضرین کی داد حاصل کی تقریب سے صباون تنظیم کے سرپرست اعلیٰ محمد طاہر خان ایڈو کیٹ، آرگنائزر انوار لحسن، تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک بر کت خان اور سماجی شخصیت ڈا کٹر نیک محمد خان نے بھی خطاب کیا مظفرسید ایڈو کیٹ نے واضح کیا کہ وادی تالاش میں درجنوں سکولوں کی تعمیر مکمل، تالاش با ئی پاس روڈاور ریسکیو 1122جیسے عوامی فلا حی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے عوام کا معیار ز ند گی بہتر کر نے میں مد د ملے گی انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈ یکل کا لج کے قیام کے منصوبہ پر کام جلد شر و ع ہو گا انہوں نے آر گنائز نگ کمیٹی کو شاندار میلے کے انعقاد اور نوجوانوں کیلئے تفر یح کے بہتر مواقع فراہم کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کمیٹی کیلئے 3لاکھ رو پے گرا نٹ کا اعلان کیا انہوں نے سرائے پائین مڈ ل سکو ل کو ہا ئی تک اپ گریڈ کر نے،ایک کروڑ روپے کی لاگت سے اننگوڑو سرائی پائین ر وڈ کی تعمیر نیز سر کاری تعلیمی اداروں میں سیکورٹی و جوہا ت کی بناء پر کھیلوں پر عائد پا بندیاں فوری طور پر اُ ٹھانے کی منظوری دی اس موقع پر پیٹرن ان چیف محمد طاہر خان نے ارگنایز نگ کمیٹی کیلئے ایک لاکھ ر وپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا بعد ازاں مظفرسیدا یڈو کیٹ نے بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز ،ٹرافیاں اور دیگرانعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :