ملاکنڈ ‘ درگئی بارکے انتخابات مکمل ‘ بشیر الله خان ایڈوکیٹ صدر ‘وقار احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 26 مارچ 2017 21:30

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) درگئی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ بشیر الله خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ وقار احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق :۔

(جاری ہے)

درگئی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات زیر نگرانی چیئرمین الیکشن بورڈ فدا محمد ایڈوکیٹ منعقد ہوئے جس میں تمام ممبران نے بھر پور حصہ لیا ۔ انتخابات کے دوران سینئر وکیل بشیر الله خان ایڈوکیٹ درگئی بار ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ وقار احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ دیگرعہدیداروں میں شکیل احمد ایڈوکیٹ نائب صدر ، گوہر علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری ، شفیق احمد ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری اور نصیر ایڈوکیٹ لائبریرین شامل ہیں ۔