پی ٹی آئی دوسروں کے خلاف شور مچاتی ہے اپنی کرپشن پر خاموش ہے، اے این پی

اتوار 26 مارچ 2017 21:30

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ سپیکر اسد قیصر پر لگائے گئے الزامات ایک ٹریلر ہے اصل فلم پرویز خٹک کی کرپشن کی فائلیں کھلنے کے بعد چلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 15اکوڑہ خٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

کنونشن سے سابق وزیر اعلیٰ اے این پی کے صوبائی صدر امیر خان ہوتی، سابق ایم این اے مسعود عباس سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک تحصیل نوشہرہ کے صدر جمال خان خٹک ،انجینئرحامد علی خان اورضلعی صدرملک جمعہ خان نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب نواز شریف پرالزام لگتا ہے تو پی ٹی آئی واویلا مچاتی ہے اور جب اسد قیصر پرالزامات لگنے شروع ہوگئے تو پی ٹی آئی والے خاموش ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہیں تاہم چائینہ پاک اکنامک کوریڈور میں خیبر پخیتونخوا کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہیئے،انھوں نے کاکہا کہ پنجاب میں پختون ثقافت پر جماعت اسلامی کے غنڈوں کی یلغار اور طلباء پر تشدد قابل مذمت ہے ،آئندہ الیکشن میں اے این پی کو دیوار سے لگانے کا خواب دیکھنے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا،،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے مغربی اکنامک کوریڈور کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے،انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف اپنے ہر سیاسی مسئلے کیلئے دھرنے کا سہارا لیتی ہے لیکن انہوں نے سی پیک پر دھرنے کی بجائے عدالت کا رخ کیا، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ سی پیک پر دھرنا دے کر پنجاب کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے اور عدالت جا کر دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے سی پیک پر احتجاج کا راستہ بند کرنا چاہتے ہیں جائے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ڈبل سٹینڈرڈ قابل افسوس ہے ۔

متعلقہ عنوان :