قائد اعظم نے اپنی زندگی پاکستان کیلئے وقف کر رکھی تھی ، عبدالسبحان

اتوار 26 مارچ 2017 21:30

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات حاجی عبدالسبحان خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی اور اپنی جائیداد پاکستان کیلئے وقف کی تھی اس میں سے انہوں نے ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج پشاور کو دیا تھا اور یہ پشتونوں پران کا بہت بڑا احسان تھا، ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما سالا ر شیر محمد خان کی بر سی کے موقع پر موضع یار حسین میں ایک ادبی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جو ایس بی آر سی صوابی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انجمن سماجی بہبود یار حسین کے زیر اہتمام منعقد ہو ء، تقریب سے سوشل ویلفیئر آفیسر صوابی عالم گیر خان ، کرم ستار یعقوبی ، ڈکٹر ظفر بخشالی ، عاقل محمد ایڈوکیٹ ، روح الا مین ، پروفیسر افتخار احمد یوسفزئی کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں شعراء نے بھی خطاب کیا، مقررین اور شعراء نے یوم پاکستان ، حاجی شیر محمد خان امن اور پشتون کلچر کے حوالے سے اظہا ر خیال کیااس موقع پر علاقے کے ذہین طلباء اور اہم شخصیات کو ایوارڈز اور توصیفی اسناد د ی گئیں۔

متعلقہ عنوان :