صوابی بار کے انتخابات مکمل ‘ ملک دانیال خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ محمد صغیر خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 26 مارچ 2017 21:30

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) صوابی بار کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں جن میں ملک دانیال خان ایڈوکیٹ دوسری بار بھاری اکثریت سے صوابی بار کے صدر جب کہ محمد صغیر خان ایڈوکیٹ نویں بار سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابات چیر مین الیکشن کمیٹی خان حسین خان ایڈوکیٹ ، ممبران کمیٹی بخاری ایڈوکیٹ ، سید زمان ایڈوکیٹ اور ممبر فار کونسل اعجاز علی خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہوئے نتائج کے مطابق نو منتخب صدر ملک دانیال خان ایڈوکیٹ تورڈھیر نے 111ووٹ ان کے مد مقابل مبشر شاہ ایڈکیٹ نے 71 جب کہ نو منتخب سیکرٹری جنرل محمد صغیر خان ایڈوکیٹ نے 94ان کے مد مقابل امیدوار ابراہیم خان ایڈوکیٹ نے 88ووٹ حاصل کئے دیگر عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے