مولانا گل نصیب خان نے صوبائی مجلس عاملہ ، ضلعی امراے ونظماء کا اجلاس 28مارچ کو طلب کرلیا

اتوار 26 مارچ 2017 21:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ ، ضلعی امراے ونظماء کا اجلاس 28مارچ صبح 9بجے اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سینٹ ، ضلعی ناظمین ، نائب ناظمین، صوبہ بھر کے ڈسڑکٹ کو نسلرز ، تحصیل کو نسلر ز اور ویلج کونسلرز ، نیبر ہوڈ کونسلرز کا اہم اجلاس 29مارچ صبح 9بجے عالمی اجتماع کے پنڈال رائل ہوم سٹی اضاخیل میں طلب کیا ہے جبکہ صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس یکم اپریک کو صبح 9بجے پنڈال میں ہوگا ۔