پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کردیئے ہیں

اتوار 26 مارچ 2017 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات تبدیل کردیئے ہیں۔ قومی فضائی کمپنی(پی آئی ای) نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ اس ضمن میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر امتیاز احمد بھٹو نے بتایاکہ جدہ سے کراچی جانے والی پرواز علی الصبح کراچی پہنچے گی تاکہ ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر اگلی پرواز پکڑ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ لاہور کی پرواز کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو شام کو لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح اسلام آباد کی پرواز صبح پہنچنے سے پشاور ، سوات اور دیگر علاقوں کے مسافر باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔امتیاز احمد بھٹو نے کہاکہ پی آئی اے جدہ سے ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کے حوالے سے غور کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جب کہ پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے معلومات پی آئی اے کے دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :