لیاری میں دستی بم حملہ ، دو بچوں سمیت 13 زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے لیاری سینگو لین میں دستی بم حملے کے نتیجے میں2بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے شواہد اکھٹا کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی قدیم بستی لیاری ایک بار پھر گینگ وار کارندوں کا نشانہ بن گئی۔

سینگولین میں بشیر چوک کے نزدیک موٹر سائیکل سوار ملزموں نے دستی بم حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری جائے واردات پر پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹا کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملہ عذیر بلوچ کے مخالف گروپ کی طرف سے کیا گیا جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، حملے کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی اس لئے مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کے مطابق دستی بم دیسی ساختہ تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :