خضدار :قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنماجاں بحق، دو افراد شدید د زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 21:20

خضدار۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنماجاں بحق دو شدید افراد زخمی ہو گئے۔وڈھ لیویز کے مطابق اتوار کے روز قومی شاہراہ باران لک وڈھ کے مقام پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میںدو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنہیں وڈھ لیویز نے فوری طور پر وڈھ ہسپتال پہنچایا، جہاں طبی امداد کے دوران ٹکری محمد ابراہیم گرگناڑی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ شدید زخمی میر عبد القدوس گرگناڑی اور امید علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ۔نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ وڈھ لیویز نے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :