ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی کو ملک داد قلاتی حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 21:20

خضدار۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔جس میں تحقیق اور ادب میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی کو ملک داد قلاتی حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا یہ اعزاز انہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ان کی تحقیق پر مبنی کتاب جس کا ترجمعہ پاکستان کی تمام زبانوں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے متعلق بلوچستان پر لکھی جانے والی کتاب ریڈیو پاکستان کے لئے دستاویزی پروگرام کے لئے بیسٹ پروڈیوسر ریجنل ایوارڈ خضدار کی تاریخ سے متعلق تحقیق اور ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ سلطان احمد شاہوانی کو حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پر خضدار اور دیگر علاقوں میں ادبی علمی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔اس سلسلے میں 23مارچ کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں ایک شاندار تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :