محکمہ پولیس میں اہم تقر یاں و تبادلے، زاہد حسین آفاق ایس ایس پی آپریشنز سپیشل برانچ کوئٹہ تعینات

اتوار 26 مارچ 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) محکمہ پولیس میں اہم تقر یاں و تبادلے زاہد حسین آفاق ایس ایس پی آپریشنز سپیشل برانچ کوئٹہ تعینات ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبو ب نے ایس ایس پی آپریشنز سپیشل برانچ کوئٹہ با بر گل کا تبادلہ کر کے انہیں سی پی او رپورٹ کر نے کی ہدایت جاری کردی جہاں سے وہ 90دن کی میڈ یکل لیو پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ،جبکہ انکی جگہ ایس ایس پی لورالائی زاہد حسین آفاق کا تبادلہ کر کے انہیںایس ایس پی آپریشنز سپیشل برانچ کوئٹہ تعینات کردیا گیا جبکہ انکے پیش رو ایس ایس پی لسبیلہ کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایس پی لورالائی تعینات کردیا ہے ،اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لسبیلہ کو ایس ایس پی لسبیلہ کا اضا فی چارج دے دیا گیا،تمام تعیناتیوں کا اعلا میہ جاری کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :