وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا طلباء کے والدین کے نام کھلا خط

اتوار 26 مارچ 2017 21:10

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا طلباء کے والدین کے نام کھلا خط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میٹرک کے شروع ہونے والے امتحانات میں شریک طلبہ کے والدین کے نام کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم سب یہ جانتے ہیں کہ ثانوی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 28 مارچ 2017 سے شروع ہو رہے ہیں اوریہ امتحانات ہمارے طلباء کے مستقبل اور انکی تعلیمی حوالے سے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بات میرے علم میں آئی ہے کی متعدد طلباء چیٹنگ اور نقل کرتے ہیں جس سے انکا مستقبل دائو پر لگ جاتا لہذا میں نے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس صورتحال اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اپنی کاوشوں کو تیز کریں۔ آج میں تمام طلباء اور انکے والدین سے کہونگا اس روش اور اس بری عادت کے خاتمے کے سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کے والدین کو اپنے بچوں کہ متعلق فکر لاحق ہوتی ہے کہ انکے بچے امتحانات میں اچھے نمبرز اور بہتر نتائج حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مگر یہ چیٹنگ اور نقل کے ذریعے حاصل نہیں کئے جاسکتے اور اس حوالے سے کسی بھی قیمت پر کوئی عذر برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مذموم فعل سے نہ صرف ہمارے تعلیمی شعبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے بلکہ ہماری آئندہ نسل کے مستقبل پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

انتظامیہ نقل کو روکنے کے لئے جامع اقدامات کرکے اس مذموم عمل کا موثر طریقے خاتمہ عمل میں لائے۔ اساتذہ نقل کو روکنے کے لئے جامع اقدامات اٹھائیں اور اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا اور تمام بشمول اسٹاف اراکین اور انویجیلٹر کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے جائینگے ۔ آئیں ہم سب ملکر اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ہماری قوم کی کامیابی ایمانداری ،سخت محنت اور مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔

میں اپنے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں کا حوالہ دونگا اور یہ چاہونگا کہ ہمارے بچے ان زریں اصولوں پر کاربند ر ہیں - "پاکستان کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے باالخصوص طلباء جو کہ کل کے قوم کے معمار ہیں " انہیں چاہیے کہ وہ اصول پسندی، تعلیم، تربیت کو اپنا شعار بنائیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی میں اعلیٰ اقدار کو اپنائیں گے اور اپنے امتحانات میں نقل کے عمل کو رد کر دینگے۔

متعلقہ عنوان :