شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو بھی جلسہ عام منعقد کرے گی

اتوار 26 مارچ 2017 21:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسے سے شہید بھٹو کی چئرپرسن غنوا بھٹو سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں۔ اس جلسہ میں سردار ممتاز علی بھٹو اور امیر بخش بھٹو کی شرکت بھی متوقع ہے۔

جس میں آئندہ عام انتخابات اور میر مرتضی بھٹو قتل کیس پر آئندہ کی حکمت عملی واضع کی جائیگی اسی حوالیسے لاڑکانہ شھر میں پی پی پی شھید بھٹو عوامی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھٹو کا قاتل زرداری کے پینافلیکس لگادیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء بھٹو کی برسی سے قبل ن لیگ سے علیدگی کے بعد سندھ نیشنل فرنٹ کی جانب سے نئو ڈیرو کے اسٹیڈیم میں پہلا بڑا جلسہ ھونے جارھا ھے جس میں سندھ نیشنل فرنٹ عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندہ میں گرینڈ پی پی پی مخالف الائنس کی راہ ھموار کی جارہی ہے۔ چند روز قبل سردار ممتاز بھٹو نے سائیں پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی تھی اور آج پیر کے روز سردار ممتاز بھٹو حیدر آباد میں ن لیگ رہنما و سینیٹر راحیلا مگسی کی جانب سے منعقدہ جلسہ میں بھی شرکت کرینگے جبکہ جلسہ میں مہمان خاص وزیر اعظم میاں نواز شریف ہوں گے۔