پاکستان اورافغانستان کے درمیان ٹریک ٹومذاکرات( آج)سے اسلام آباد میںشروع ہونگے

اتوار 26 مارچ 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان اورافغانستان کے درمیان ٹریک ٹومذاکرات( آج) پیرسے اسلام آباد میںشروع ہونگے،مذاکرات میں ارکان پارلیمنٹ ،سابق سرکاری عہدیدار،سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان شریک ہونگے،تین روزہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے طریقوں پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

سنٹرل فارریسرچ اینڈسیکیورٹی سٹڈیزپاکستان جبکہ ویمن اینڈپیس سٹڈیزآرگنائزیشن کابل کے زیراہتمام مذاکرات کے نئے رائونڈمیں افغانستان کی جانب سے رکن پارلیمنٹ علی ارشاد ہائی پیس کونسل کی ایگزیکٹوکونسل کے سربراہ عبدالحکیم مجاہد ،سول سوسائٹی کے نمائندے وازمافروغ،صوبہ قندھارسے رکن پارلیمنٹ خالدپشتون ،وزارت تجارت وصنعت کے سابق نائب وزیرمزمل شینواری ،سابق ڈپٹی سپیکرمیرویس یونس ،ڈائریکٹرطلوع ٹی وی سمیع مہدی اورچیئرپرسن افغان سول سوسائٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ وایگزیکٹوآفیسرافغان ویمن نیوزایجنسی حمیراثاقب شریک ہونگی جبکہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات میںشریک وفدمیں سابق پولیس افسر ڈاکٹرشعیب سڈھل،سابق سفیرقاضی ہمایوں ،سابق سفیرمیاں ثناء اللہ،ارکان اسمبلی شازیہ مری ،عائشہ گلالئی اور سینئرصحافی طاہرخان شامل ہونگے جبکہ سی آرایس ایس کے سربراہ امتیازگل بھی مذاکرات میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے وفود کے ارکان اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :