جماعت اسلامی نے لیاری میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کر دی

مہم کے پہلے مرحلے میں پی ایس 109اور دوسرے مرحلے میں پی ایس 111کی یونین کونسلوں میں اسپرے کیا جائے گا

اتوار 26 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت لیاری میں چکن گنیا، ڈینگی وائرس اور ملیریا کی روک تھام کے لیے مچھر مار اسپرے مہم کردی گئی ، ڈینگی پری وینشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے غیر فعال ہونے کے نتیجے میں کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم نہیں چل رہی جس کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں چکنگنیا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے اور مختلف علاقوں سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، جماعت اسلامی زون لیاری کے امیر ابو ارحم کے مطابق جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی نے لیاری میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کر دی ہے اور مہم کے پہلے مرحلے میں پہلا مرحلہ پی ایس 109 میں بہارکالونی یوسی 9 میں مچھر مار اسپرے کیا گیا، اسپرے مہم کے دوران گلی گلی اور محلوں میں اسپرے کیا گیا، کل کلاکوٹ یوسی 14کیا جائے گا، مہم کے دوسرے مرحلے میں پی ایس 111میں 2اپریل کو یوسی 15نوالین ،3اپریل کوسنگولین یوسی 12اورریکسر لین یوسی 13مین اسپرے کیا جائے گا، ابو ارحم کے مطابق کراچی میں مچھر مار اسپرے نہیں ہو رہا، اسپتالوں میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ہے نہ ہی مریضوں کو دوا مل رہی ہے ، رہی سہی کسر کے ایم سی نے نکال دی ہے یونین کونسز میں اسپرے نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی مدد آپ کے تحت مچھر مار اسپرے مہم لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :