مسلم لیگ ن والوں کو جس طرح پانامہ نے جگڑ کر ان کی پتلونے ڈھیلی کر رکھی ہے، سینیٹر عاجز دھامرہ

انہیں اپنی پارٹی کا نام تبدیل کر کے پاجامہ لیگ رکھ لینا چاہئے، تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن والوں کو جس طرح پانامہ نے جگڑ کر ان کی پتلونے ڈھیلی کر رکھی ہے انہیں اپنی پارٹی کا نام تبدیل کر کے پاجامہ لیگ رکھ لینا چاہئے۔یہ بات پی پی پی کے رہنما اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، سینٹرل کے شہزاد مجید اور کورنگی کے جانی میمن بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان کے تمام اداروں کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پیسے کے ذریعے اشتہار چلا کرجو تاثر دینا چاہتے ہیں عوام اس سے باخوبی واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صرف اشتہاری حکومت ہے جو پیسے کے بل بوتے اپنا نام تو درج کروا سکتی ہے مگر عوام کی ہمدردی نہیں سمیٹ سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ساری زندگی دوسروں پر تہمتیں لگاتی آئی ہے مگر آج خود یہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ذلیل ورسوا ہورہے ہیں اورچورو کرپٹ جماعت کے نام سے سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے باعث شرمندگی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام خراب ہورہا ہے اور ہمارے اداروں پر لوگ انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔