کندھ کوٹ :پولیس اور رینجرز کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

․گل بھائیو قتل ، چوری اور سینہ زوری کے 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ، بھائیو برادری نے بطور احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا

اتوار 26 مارچ 2017 21:00

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا ، ملزم کے ورثا اور علاقہ مکینوں نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی اور قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ۔غوثپور کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم گل بھائیو ہلاک ہوگیا ۔ ملزم گل بھائیو کی ہلاکت کے بعد بھیو برادری کے لوگوں نے غوث پور شہر بند کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انڑ پل کے قریب احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہو گئیں جب کہ مشتعل افراد نے کندھ کوٹ بائی پاس پر پولیس چوکی کو آگ لگا کر جلا دیا ۔ مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز نے ہوائی فائرنگ کی جب کہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ۔گل بھائیو کی ہلاکت کے بعد کندھ کوٹ غوثپور کرمپور اور دوسرے شہروں میں کشیدگی ہے ۔ ایس ایس پی سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ گل بھائیو قتل اور دیگر سنگین پچاس سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :